جرمن چانسلر کی طرف سے سخت حفاظتی اقدامات کا دفاع،پابندیوں کی مدت مزید دوہفتے بڑھانے کا کابھی اعلان

جمعہ 22 جنوری 2021 14:51

جرمن چانسلر کی طرف سے سخت حفاظتی اقدامات کا دفاع،پابندیوں کی مدت مزید ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے جرمنی میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور پابندیوں کی مدت مزید دو ہفتے بڑھانے کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرکل نے کہاکہ ابھی بھی شرح اموات کافی زیادہ ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی پابندیوں کا اب فائدہ ہو رہا ہے اور کووڈ انیس کے نئے کیسز کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ جرمنی میں کووڈ انیس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 51 ہزار کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :