پنجاب بھرمیں 808 ٹریفک حادثات میں 15افراد جاں بحق 863 زخمی ہوئے

جمعہ 22 جنوری 2021 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں808روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں15افراجاں بحق جبکہ863افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔367معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 364ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور25مسافر375اور139پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ201ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت205متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد71حادثات میں 78متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان62حادثات میں65متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل878متاثرین میں734مرد اور144خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں182افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 439افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ257زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں656موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے،76موٹر کاریں،44وین09مسافربسیں،21ٹرک اور109دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔