ہلال احمر پاکستان کی جانب سے عوام میں روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے منصوبہ کا آغاز
جمعہ 22 جنوری 2021 17:43
(جاری ہے)
اس منصوبے کے تحت ٹریفک پولیس اور موٹر ویز پولیس کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے حوالے سے تربیت دی جائے گی تا کہ حادثے کے بعد ہونے والے ردعمل کی صورت میں صلاحیتوں کو بڑھا کر زیادہ سے زیادہ جانوں کو بچایا جاسکے اور سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں لوگوں کے مستقل معذور ہوجانے کی شرح کو کم کیا جا سکے۔
اس منصوبے میں ایسے رضاکار شامل ہوں گے جو ’انفرادی روڈ سیفٹی کمٹمنٹ کارڈ‘ کے 10 نکاتی ایجنڈے کو فروغ دینے میں مدد کریں گے۔اس حوالے سے چیئرمین ہلال احمر ابرار الحق نے کہا کہ روڈ سیفٹی پاکستان میں صحت عامہ کا ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر پانچ منٹ بعد ٹریفک حادثے میں کوئی شخص ہلاک یا بری طرح زخمی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سڑک کی وجہ سے ہونے والی اموات اور زخمیوں کی ایک بڑی وجہ شعور اور بیداری کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ” روڈ سیفٹی“ سے متعلق عوامی سطح پر آگاہی مہم کے ذریعے عوام الناس اور ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز کی آگاہی کی سطح کو بہتر بنانے سے روڈ ٹریفک اموات اور زخمیوں کو کم کیا جاسکتا ہے۔چیئرمین ابرار ا لحق نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہلال احمر پاکستان کے تحت موومنٹ پارٹنرز کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے اس منصوبے سے عام لوگوں، مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور ٹریفک پولیس اہلکاروں میں شعور کے اضافہ کی بدولت پاکستان میں روڈ سیفٹی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ابرار الحق نے کہا کہ ”روڈ سیفٹی “ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہم سب کو سڑکوں پر ہونے والی اموات اور زخمی ہونے سے اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ہلال احمر کے تحت شروع کردہ اس منصوبے کا مقصد پائیدار ترقیاتی اہداف( ایس ڈی جی) کا بھی حصول ہے جس کے مطابق پاکستان میں روڈ اموات کی موجودہ تعداد کو نصف سطح پر لانا ہے اور یہ نیشنل روڈ سیفٹی سٹریٹجی 2018۔2030ء کے وژن کی بھی عکاس ہے۔ ہلال احمر کے اس اقدام کا ایک اور مقصد موجودہ قوانین کی آگاہی کے عمل کو مستحکم کرنا ہے تاکہ روڈ سیفٹی کو فروغ دینے میں حکومت کی مدد ہو سکے۔ روڈ سیفٹی سے متعلق موجودہ قوانین، رہنما اصول اور پالیسیوں پر عمل کرنے کے لئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک مہم چلائی جائے گی۔ دوسری جانب عوامی نمائندوں کو روڈ سیفٹی کے اقدامات میں پائے جانے والے سقم سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.