صدرمملکت سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کی ملاقات

آڈیٹر جنرل نے صدر کو اے جی پی آفس کی کارکردگی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ادارے کی استعداد کار میں بہتری لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی

جمعہ 22 جنوری 2021 20:03

صدرمملکت سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے ملاقات کی جس میں آڈیٹر جنرل نے صدر کو اے جی پی آفس کی کارکردگی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ادارے کی استعداد کار میں بہتری لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرصدر عارف علوی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل ادارے کے اندر موجود خرابیوں کو دور کرنے کیلئے ایک ماہ میں روڈ میپ تیار کریں معمولی مسائل میں اٴْلجھنے کی بجائے ادارے میں موجود شدید بیضابطگیوں کی نشاندہی کی جائے ۔

آڈیٹر جنرل ادارے میں موجود کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور قابل عمل حل تجویز کریں آڈٹ آٹومیشن کے عمل کو تیزی سے مکمل کریں تاکہ ادارے میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔