چیئرمین سینیٹ نے بھی اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کرانے کی حمایت کردی

جمعہ 22 جنوری 2021 20:29

چیئرمین سینیٹ نے بھی اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کرانے کی حمایت کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) چیئرمین سینیٹ نے بھی اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن کرانے کی حمایت کردی،سپریم کورٹ میں جمع کرواے گئے اپنے تحریری جواب میں موقف اپنایا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق آئین خاموش ہے،آئین کی تشریح کرنا خالصتاً سپریم کورٹ کا کام ہے،تمام سٹیک ہولڈرز اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن شفاف ہونے چاہیں،اگر کوئی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دے تو جرات کا مظاہرہ کرتے اقرار کرے اور نتائج کا سامنا کرے،2015 میں بھی سینیٹ الیکشن میں دھاندلی اور ووٹ کی خریدوفروخت پر بحث ہوئی،2015 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کی خریدوفروخت کے معاملے پر سینیٹ کمیٹی قائم کی گئی،کمیٹی کی سفارشات صدارتی ریفرنس کے ساتھ جمع کروائی جا چکی ہیں،سینیٹ کا شفاف الیکشن قومی مفاد میں ہے،آئین اور متعلقہ قوانین کی تشریح تمام سٹیک ہولڈرز کا تقاضا ہے،شفاف الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی بھی ذمہ داری ہی