گلوکارعاطف اسلم پر عائد5کروڑ 87لاکھ روپے انکم ٹیکس کا حکم معطل

جمعہ 22 جنوری 2021 20:49

گلوکارعاطف اسلم پر عائد5کروڑ 87لاکھ روپے انکم ٹیکس کا حکم معطل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) ایپلٹ ٹربیونل کمشنر انکم ٹیکس نے دنیا کے معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے ان پر عائد5کروڑ 87لاکھ روپے انکم ٹیکس کا حکم معطل کرتے ہوئے ایف بی آر کو ہدائت کی ہے کہ وہ گلوکار عاطف اسلم کو eصفائی کا موقع فراہم کرے اور عاطف اسلم کو اپنی آمدنی سے متعلق مکمل دستاویزات فراہم کرنے کی مہلت دے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپلٹ ٹربیونل کے حکم پر ایف بی آر نے عاطف اسلم سے از سر نو آمدنی کے حوالے سے دستاویزات طلب کر لی ہیں جس کا مقصد عاطف اسلم کے مالی معاملات کی از سر نو تحقیقات کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :