بدتمیزی کرنے والے عملے کو موقع پر برطرف کروں گا: جوبائیڈن

جمعہ 22 جنوری 2021 21:34

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2021ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین کو واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران کہا کہ کہ اگر ا?پ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔انہوں نے کہا کہ ا?پ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش ا?نا ہے اور اٴْن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔امریکی صدر نے اپنی پہلی ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ اگر کسی نے اونچی آواز سے بات کی یا کوئی بدتمیزی کی تو اس شخص کو بغیر کسی لحاظ کے موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :