انشاء اللہ عمران خان نے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، مجھے پوری امید ہے وہ ناکام نہیں ہوگا

اس شخص کی سوچ پاکستان کیلئے ہے، اس لیے تعلیم ہو یا سیاحت، ان شعبوں کیلئے یہ شخص بہت کام کر سکتا ہے، پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے "الفا براوو چارلی" کے مشہور کردار "کیپٹن گل شیر" کا وزیراعظم کی حمایت میں ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 جنوری 2021 22:20

انشاء اللہ عمران خان نے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، مجھے پوری امید ہے وہ ناکام ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جنوری 2021ء) پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے "الفا براوو چارلی" کے مشہور کردار "کیپٹن گل شیر" کا وزیراعظم کی حمایت میں ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی کے مقبول ڈرامے میں کام کرنے والے مشہور اداکار قاسم خان کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے حق میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جو سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہوا۔

اپنے پیغام میں اداکار قاسم خان نے وزیراعظم کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ عمران خان نے سسٹم کو ٹھیک کرنا ہے، مجھے پوری امید ہے وہ ناکام نہیں ہوگا۔ اس شخص کی سوچ پاکستان کیلئے ہے، اس لیے تعلیم ہو یا سیاحت، ان شعبوں کیلئے یہ شخص بہت کام کر سکتا ہے۔ 1992 میں جب کوئی اس بات کا یقین کرنے کو تیار نہیں تھا کہ پاکستان ورلڈکپ جیت سکتا ہے، تو عمران خان بار بار کہتا رہا کہ پاکستان عالمی چیمپئن بنے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے اپنی بات ثابت کی، کیونکہ اُسے معلوم تھا کہ جو مقصد لے کر وہ چل رہا ہے، اُس میں اللہ مدد کرے گا، اسے اپنے مقصد میں اس لیے بھی کامیابی ملی کیونکہ وہ ایک کینسر ہسپتال بنانے کیلئے ورلڈکپ جیتنا چاہتا تھا۔ پھر بعد اس نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور ملک کو ٹریک پر لانے کی بات کی۔ پھر اُس نے مکمل سچائی اور جذبے کے ساتھ کام کیا اور بالآخر وزارت عظمیٰ کی کرسی تک پہنچ ہی گیا۔ برسوں بعد آج بھی عوام میں انتہائی مقبول "کیپٹن گل شیر" کا تفصیلی ویڈیو بیان ملاحظہ کیجیے: