سعودی عرب، ریاض میں پہلا ’ڈرائیو اِن سینماء ‘بن گیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:11

سعودی عرب، ریاض میں پہلا ’ڈرائیو اِن سینماء ‘بن گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقامی سینماء گھروں کے ایک گروپ نے ڈرائیو ان سینماء کھول دیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مملکت میں سینماء گھروں پر پابندی ختم ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا ڈرائیو اِن سینماء ہے۔رپورٹ کے مطابق سماجی دوری کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سینماء میں 150 گاڑیوں کی گنجائش ہے۔کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے یہاں آنیوالے تمام شائقین کیلئے فیس ماسک لگانا ضروری ہوگا جبکہ ان کا درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔