تنازعات حل کیلئے ڈی آر سی کو اپنا کردارادا کرناہوگا' اکرام اﷲ خان

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:29

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) تنازعات حل کونسل ڈی آرسی ہنگوکو عوامی تنازعات حل کرنے میں بھرپورسنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگا۔ضلع میں تنازعات اورباہمی اختلافات کے حل کیلئے ڈی ار سی ہنگوکاکردارغیرجانبدارانہ میرٹ اورانصاف پرمبنی ہوناچائیے۔ڈی ار سی ہنگوکے ممبران کومساوات پرمبنی فیصلیکرنادین اسلام کاتقاضہ ہے.ان خیالات کااظہارگزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگواکرام اللہ خان نے ڈی آر سی افس میں ڈی آرسی کونسل کے ممبران کیساتھ منعقدہ اجلاس کے دوران کیا'ڈی ار سی کے چئیرمین ملک عقل خان اورممبران حاجی قاسم خان،علاوالدین خان بنگش،ملک ضیاء الحق'حاجی امین اللہ'حیات وزیر'تاج محمدجعفری'محمدقدیم'ملک اعظم'صوبیدارخان اکبر'دولت خان'وحیدخان'ممبرغنی ودیگر نے اجلاس میں شرکت کیں'اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواکرام اللہ خان نے ڈی آرسی ہنگوکی کارکردگی کومتاثرکن قراردیتے ہوئے کہا کہ مصالحتی کمیٹی ہنگو علاقائی دستورکے عین مطابق فریقین میں تصفیہ طلب معاملات کے حل میں کلیدی کرداراداکریں' مصالحتی کمیٹی ممبران میرٹ،مساوات اورانصاف کے تقاضوں کوفیصلوں کیلئے مقدم رکھے.انہوں نے ہنگوڈی ار سی کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے اسے ضلعی پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی.ڈی پی اواکرام اللہ خان نے ڈی آر سی ممبران سے کہا کہ مصالحتی کمیٹی عوامی تنازعات حل کرنے میں بھرپورسنجیدگی کامظاہرہ کریں'ضلع میں باہمی تنازعات اورباہمی اختلافات کے حل کیلئے ڈی آر سی ہنگوکاکردارغیرجانبدارانہ میرٹ اورانصاف پرمبنی ہوناچائیے۔

(جاری ہے)

ڈی ار سی ہنگوکے ممبران کومساوات پرمبنی فیصلے کرانادین اسلام کاتقاضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :