سیکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کیس میں ایک بار اپنی رپورٹ جمع کروا دے تو کمیشن میں اس کی سماعت اوپن ہوگی،الیکشن کمیشن

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:32

سیکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کیس میں ایک بار اپنی رپورٹ جمع کروا دے تو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ سیکروٹنی کمیٹی فارن فنڈنگ کیس میں ایک بار اپنی رپورٹ جمع کروا دے تو کمیشن میں اس کی سماعت اوپن ہوگی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی  سکروٹنی کمیٹی میں سماعت اوپن نہیں لیکن وہاں دونوں فریقین کی نمائندگی ہوتی ہے۔کمیشن نے کہا ہے کہ اس  سے قبل بھی چیف الیکشن کمشنر فارن فنڈنگ کیس کی اوپن یا کلوز سماعت کے حوالے سے موقف دے چکے ہیں تاہم اس بارے میں ایک بار پھر ابہام پایا جارہا ہے اس لئے کمیشن وضاحت کرتا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے رپورٹ موصول ہونے پر اس کی سماعت کمیشن اوپن کرے گا۔