امریکی صدر کی تقریب حلف برداری پر تعینات 200سکیورٹی اہلکار کورونا میں مبتلا

ہفتہ 23 جنوری 2021 15:05

امریکی صدر کی تقریب حلف برداری پر تعینات 200سکیورٹی اہلکار کورونا میں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) امریکا میں کورونا سے مسلسل تیسرے روز 4 ہزار اموات سامنے آئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں مزید پونے 2لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ صدر بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں تعینات تقریبا 200نیشنل گارڈزبھی کورونا کا شکار ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانیہ میں مزید 1400اموات اور 40ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جس پر وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے نیا وائرس زیادہ مہلک ہوسکتا ہے ، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔