کمشنر راولپنڈی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 21:38

کمشنر راولپنڈی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2021ء) کمشنر راولپنڈی چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہوگیا، صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم پنجاب راجہ راشد حفیظ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویڑنل سپورٹس آفیسر منظر شاہ، ڈی ایس او شمس توحید عباسی، شفقت نیازی، ملک ساجد اعوان ،یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے نائب صدر عرفان خان،راولپنڈی فٹ بال ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

میونسپل فٹ بال سٹیڈیم راولپنڈی میں افتتاحی میچ پاکستان ویٹرنز وائٹ اور ریڈ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی کی 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں سے چار بہترین ٹیموں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جو ٹوئن سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔

متعلقہ عنوان :