مفتی قوی پرعلماء بات کریں گے، مولانا عبدالخیر آزاد

مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء سے سوال کریں ہمارا مشن امن و محبت ہے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، گفتگو

ہفتہ 23 جنوری 2021 23:23

مفتی قوی پرعلماء بات کریں گے، مولانا عبدالخیر آزاد
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد نے کہا ہے پاکستان کو مذہبی ہم اہنگی اور اتفاق کی ضرورت ہے ، مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء بات کریں گے۔

(جاری ہے)

سرکٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیر آزاد نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے ، پاکستان کی احترام انسانیت کی قرارداد یو این او میں منظور ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کو فعال کریں گے اور فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے لیکن فیصلہ شرعی شہادتوں پر ہی کریں گے اس سلسلہ میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے بھی بات ہوئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ مفتی عبدالقوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں ان کے بارے میں علماء سے سوال کریں ہمارا مشن امن و محبت ہے اور ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے