شیخوپورہ میں مسیحی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے مفرور ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
پولیس کی حراست سے فرار ہونے والے دونوں بھائی مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے
محمد علی ہفتہ 23 جنوری 2021 22:59
(جاری ہے)
تینوں ملزم سگے بھائی اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔
پولیس حکام کے مطابق آج بروز ہفتہ پولیس برآمدگی کے سلسلے میں پرویز اور جنید دو بھائیوں کو جائے وقوعہ سے واپس لایا جا رہا تھا جب راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو چھڑا کر فرار ہوگئے۔ اس واقعے کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ غلام مبشر نے سب انسپکٹر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کر کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کیے اور پھر ہفتے کی شب کو ایک علاقے میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران ملزمان اور ان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پھر اس مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دونوں مفرور ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اردو پوائنٹ نے فرار ہونے والے ملزمان سے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کروایا تھا:جنید نامی ملزم نے اردو پوائنٹ کے پروگرام میں اینکر تہمینہ شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لڑکی کو رکشے سے اتار کر نیچے لے گئے اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی،ہم نے رکشے میں سوار افراد کی تلاشی لی اور انہیں رسیوں سے باندھ دیا، اس کے بعد میں نے لڑکی سے سوال کیا کہ تمہارا موڈ کیا ہے ؟لڑکی نے ہمیں کہا کہ اگر میں تم لوگوں کی بات مانوں تو مجھے چھوڑ دو گے جس پر ہم نے کہا کہ زیادتی کے بعد تمہیں چھوڑ دیں گے۔جس کے بعد ہم نے لڑکی سے زیادتی کی۔ملزمان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لڑکی نے کوئی مزاحمت نہیں کی اگر وہ کچھ بولتی تو ہم اسے جانے دیتے۔ایک ملزم نے کہا کہ ہم ڈکیتی کرنے کی نیت سے گئے، لیکن لڑکی نے فیشن اور میک اپ کیا ہوا تھا اسے دیکھ کر نیت بدل گئی۔تیسرے ملزم نے کہا کہ میں نے زیادتی نہیں کی اور میں نے بھائیوں کو بھی یہ کام کرنے سے منع کیا۔جب کہ متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے ملزمان دیکھے تھے۔جو ملزمان پکڑے گئے ہیں انہوں نے ہی میرے ساتھ زیادتی کی۔میرا مطالبہ ہے کہ تینوں بھائیوں کو پھانسی دی جائے۔متاثرہ لڑکی کے اہلخانہ نے بھی ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.