ٹیموں کا پریکٹس سیشن،حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم سڑک بند

پیر 25 جنوری 2021 16:04

ٹیموں کا پریکٹس سیشن،حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم سڑک بند
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2021ء) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن جاری ہے، حسن اسکوائر سے اسٹیڈیم جانے والی سڑک کو بند ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میںآج(منگل)سے شروع ہونے والے پاکستان اور جنوبی افریقا کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریکٹس کیلئے قومی ٹیم کا مکمل اسکواڈ گرائونڈ میں موجود تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کارساز، نیو ٹائون، ڈالمیا سے اسٹیڈیم جانے والی سڑکیں بڑی گاڑیوں کے لیے بند ہیں،جبکہ نیو ٹائون، ڈالمیا، کارساز سے اسٹیڈیم جانے والی سڑکوں پر چھوٹی گاڑیوں کو جانے کی اجازت ہے۔دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا شدید دبائو دیکھا گیابیت المکرم سے پرانی سبزی منڈی تک ٹریفک کی روانی شدید متاثرہوئی ہے۔