سب مل کر پرفارم کرتے ہیں، ٹیم کا انحصار صرف مجھ پر نہیں ہے ،بابراعظم

خوش آئند بات ہے جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آئی، خوشی ہے میرا بطور کپتان ڈیبیو پاکستان میں ہورہا ہے شائقین کے بغیر کرکٹ کا مزا نہیں ،پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا کوئی پریشر نہیں ہوگا ،قومی ٹیم کے کپتان کی گفتگو

پیر 25 جنوری 2021 20:11

سب مل کر پرفارم کرتے ہیں، ٹیم کا انحصار صرف مجھ پر نہیں ہے ،بابراعظم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم کا انحصار صرف مجھ پر نہیں ہے، سب مل کر ہی پرفارم کرتے ہیں جس کا میں بھی حصہ ہوں، ایگریشن فیلڈ میں دکھانا اچھا نہیں لگتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان آئی، خوشی ہے کہ میرا بطور کپتان ڈیبیو پاکستان میں ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

بابر اعظم نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کیلئے جو پلان بنایا ہے اسی پر عمل کریں گے، پہلے بیٹنگ یا فیلڈنگ کا فیصلہ جو ہوگا بتا نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ شائقین کے بغیر کرکٹ کا مزا نہیں ،پلیئنگ الیون منتخب کرنے کا کوئی پریشر نہیں ہوگا ، پہلے بھی پلیئنگ الیون میں میری مشاورت شامل ہوتی تھی، پلیئنگ الیون میں کوچ کی رائے بہت ضروری ہوتی ہے حتمی فیصلہ کپتان کا ہی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :