خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ میں مکمل

منگل 26 جنوری 2021 20:00

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی ریکارڈ 40 منٹ کے اندرمکمل کرلی گئی۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ کے اندرمکمل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئرکی ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔