کرپشن کا الزام، ایرانی نائب صدر کے بھائی کو سزا سنا دی گئی

’انصاف کے لیے سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا، ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 27 جنوری 2021 00:23

کرپشن کا الزام، ایرانی نائب صدر کے بھائی کو سزا سنا دی گئی
تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 26 جنوری2021ء) ایران میں کرپشن کے الزام میں ملک کے سینیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری کے بھائی کو دو سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیئر نائب صدر کے بھائی کو کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے ۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر شائع کی خبر کے مطابق ’اسحاق جہانگیری کے بھائی مہدی جہانگیری کے لیے یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس فیصلے کے خلاف اپیل بھی نہیں کی جاسکتی۔

‘ رپورٹ کے مطابق مہدی جہانگیری تہران چیمبر آف کامرس کا حصہ تھے اور نجی گردشگری بینک کے بانی تھے۔ اسماعیلی نے کہا کہ ’بینکر کے خلاف الزامات میں ’پروفیشنل کرنسی کی سمگلنگ‘ شامل ہے۔‘ مہدی جہانگیری کو حکم دیا گیا ہے کہ ’رقم واپس کی جائے۔

(جاری ہے)

‘ جہانگیری کو اکتوبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور ضمانت پر مارچ 2018 میں رہا کیا گیا۔ اس کیس سے متعلق اب تک کچھ ہی معلومات سامنے آئی ہیں۔

ان کی گرفتاری کے وقت ان کے بھائی اسحاق جہانگیری کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ مہدی کی گرفتاری متوقع تھی، انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’انصاف کے لیے سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے گا۔‘ یاد رہے کہ اس سے قبل اکتوبر 2019 میں صدر حسن روحانی کے بھائی حسین فریدون کو مالی بدانتظامی کے الزامات میں پانچ برس کی سزا دی گئی تھی۔ فریدون کے خلاف الزامات سخت گیروں کی جانب سے لگائے تھے۔ ایران کی عدلیہ پر سخت گیروں کا اثر و رسوخ ہے۔ اسی طرح الزامات کے تحت ایران سابق صدرو کے اتحادیوں کو جیل بھیج چکا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں اسحاق جہانگیری پہلے نائب صدر ہیں، ان کے بھائی کو اس سے قبل بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان کو بعد ازاں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا ۔