شہرقائدمیں رہائشی اور کمرشل صارفین کے لیے واٹر ٹینکر کے نرخوں میں 300 سے 500 روپے کا اضافہ کر دیا گیا
گزشتہ 4 سال میں ڈیزل اور واٹر ٹریف کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کا موازنہ کرکے نرخوں میں اضافہ کیا گیا، سردار شاہ جائزہ کمیٹی کی سفارشات پر نرخوں میں اضافہ کیا گیا،واٹربورڈہائیڈرنٹس کی نیلامی کے بعد سے ہی نئے نرخوں کا نفاذ کیا جا چکا ہے، چیف سپرنٹنڈنٹ انجینئرہائیڈرنٹس
جمعرات 28 جنوری 2021 14:30
(جاری ہے)
واٹر بورڈ 6 ہائیڈرنٹس سے واٹر ٹینکر فراہم کرتا ہے جوکہ کراچی کے 6 اضلاع میں قائم ہیں۔ضلع غربی میں کرش پلانٹ ہائیڈرنٹ، ضلع کورنگی میں فیوچر کالونی ہائیڈرنٹ، ضلع جنوبی میں شیرپائوہائیڈرنٹ، ضلع شرقی میں نیپا ہائیڈرنٹ، ضلع وسطی میں سخی حسن ہائیڈرنٹ اور ضلع ملیر میں صفورا ہائیڈرنٹ کے نام سے موجود ہے۔
ٹینکروں کی قیمت میں اضافے کے ساتھ واٹر بورڈ نے 10کلو میٹر سے زیادہ فاصلے کے لیے نرخ میں فی کلو میٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت ایک ٹینکر صرف 10 کلو میٹر کے دائرے میں پانی کی فراہمی کے لیے مقررہ قیمت وصول کرے گا جبکہ اس دائرے سے باہر کسی بھی صارف کو اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔:جنرل پبلک سروس کیٹیگری کے فی کلو میٹر اضافی چارجزایک ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 56 روپے،دو ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 64 روپے،تین ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 72 روپے،پانچ ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 136 روپے جبکہ :کمرشل کیٹیگری کے لیے فی کلو میٹر اضافی چارجزایک ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 61 روپے،دو ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 69 روپے،تین ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 78 روپے،پانچ ہزار گیلن والے پانی کے ٹینکر کے لیے 148 روپے مقررکیئے گئے ہیںواٹربورڈ کے واٹر ہائیڈرنٹ سیل کے چیف سپرنٹنڈنٹ انجینئر نعمت اللہ مہر نے اس ضمن میں بتایاکہ جائزہ کمیٹی کی سفارشات پر نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے واٹربورڈہائیڈرنٹس کی نیلامی کے بعد سے ہی نئے نرخوں کا نفاذ کیا جا چکا ہے۔ ہائیڈرنٹس کی نیلامی ہر دو سال بعد ہوتی ہے۔واٹر بورڈ کی 3 رکنی جائزہ کمیٹی میں سینیئر افسران منظور کھتری، سردار شاہ اور منیر بھٹی پر بنائی گئی تھی۔سردار شاہ نے بتایا کہ 4 سال بعد قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے کس طریقہ کار کے تحت نرخوں میں اضافہ کیا۔سردار شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 4 سال میں ڈیزل اور واٹر ٹریف کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کا موازنہ کرکے نرخوں میں اضافہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ واٹر ٹیرف میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 2016 سے کم زیادہ ہوتی رہی ہے۔مزید قومی خبریں
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.