وزیراعظم کی کم لاگت گھروں کیلئے مزید 10سے 15ارب مختص کرنے کی ہدایت
3 مرلے کے 6 ہزارمکینوں نے رہائش حاصل کرلی، قسطوں کے 35 کروڑ واپس خزانے میں جمع، 35 کروڑ سے مزید لوگوں کو قرضے دیے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 4 فروری 2021 19:01
(جاری ہے)
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 35 کروڑ حکومت کو واپس ملے ، وہ مزید لوگوں کو قرضے دیں گے، منصوبے کیلئے مزید 10سے 15ارب مختص کریں۔
ذاتی چھت کا حصول غریب طبقے کا خواب تھا، جس کو پورا کریں گے۔مزید برآں وزیراعظم عمران خان نے قبضہ مافیا سے متعلق اجلاس میں آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو صوبے بھر میں بلاامتیاز آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا معاشرے کا ناسور بن چکا ہے،ساری زندگی کی جمع پونجی پاکستان لانے والوں کی داد رسی کی جائے، اورسیز پاکستانیوں کی زمینوں سے ناجائز قبضہ فوری ختم کروائیں۔ قبضہ مافیا کیخلاف انکوائری کی رپورٹ ہر ہفتے پیش کی جائے۔ اسی طرح وزیراعظم نے نظامِ حکومت کے حوالے سے اجلاس میں کہا کہ عوام کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ عوام اور حکومت کے درمیان تعلق کو مستحکم کیا جائے گا۔ اصلاحات کا بنیادی مقصد عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، ہرشعبے میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے فوری ایکشن لیا جائے۔ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور توجہ دی جائے۔ عوام کو مفاد پرست عناصر کے پروپیگنڈے سے محفوظ رکھا جائے۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.