موجودہ حکومت نے 30ہزار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ،جام کمال
گذشتہ اڑھائی سالوں کے دوران صوبے میں 18ہزار نوجوانوں کو مختلف محکموں میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں،وزیراعلی بلوچستان
جمعرات 4 فروری 2021 22:14
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان محمد حسنی، پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی امور دھنیش کمار، سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی،علاقے کے معتبرین کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے اقتدارسنبھالا ہے ہماری یہ اولین ترجیح رہی ہے کہ صوبے کو ترقی کی ایسی راہ پر گامزن کیا جائے جس کی منزل ایک خوشحال، پرامن اور ترقیافتہ بلوچستان ہو۔ہماری یہ کوشش رہی ہے کہ ہم ایسی عوام دوست پالیسیاں مرتب کریں جس سے صوبے کی عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، روزگار اور کاروبار کی تمام سہولتیں یکساں بنیادوں پر میسر ہوں۔ وزیراعلی نے کہا کہ نوشکی میں نئی سڑکوں کی تعمیر سے مواصلاتی نظام مزید بہتر ہوگا ایسٹرن بائی پاس اور ویسٹرن بائی پاس کی تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی جبکہ بزنس اور ٹریڈ کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں میونسپلٹیز کو کارپوریشن کا درجہ دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ نچلی سطح پر عوام کو سہولیات کی فراہمی ممکن ہو۔ وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے منشور کے مطابق بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپورا قدامات کررہی ہے۔ تعلیم،روزگار، بجلی، پانی اور صحت کی سہولیات کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر حاجی میر غلام دستگیر بادینی نے سپاسنامہ پیش کیا اور علاقے کے مسائل سے وزیراعلی بلوچستان کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان کو بلوچی دستار بھی پہنائی گئی جبکہ ہندو پنچائیت ک جانب سے انہیں روایتی چادر پہنائی گئی۔ اس سے قبل وزیراعلی بلوچستان نے ملک فیض محمد روڈ،قادر آباد تا زاور سڑک کی توسیع، اے ڈی سی ریذیڈنس میں اضافی کمروں، نوشکی سٹی بائی پاس اور انڈور گیمز سپورٹس کمپلیکس کا باقاعدہ سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر وزیراعلی کو متعلقہ حکام نے ان منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.