ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ضرورت بیٹی کی ہوتی ہے، ڈوین جانسن

ہفتہ 13 فروری 2021 12:55

ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ضرورت بیٹی کی ہوتی ہے، ڈوین جانسن
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2021ء) مشہور امریکی اداکار اور ریسلر ڈوین جانسن (دی راک) اپنی بیٹیوں سے بہت محبت کرتے ہیں جس کا اظہار وہ کئی بار کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈوین جانسن نے اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کا بہت ہی محبت کے ساتھ ہاتھ پکڑ کر کہیں جا رہے ہیں اور اس سے باتیں کر رہے ہیں۔ڈوین جانسن نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ہر آدمی بیٹا چاہتا ہے لیکن ہر آدمی کو بیٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری بیٹی کبھی بھی میرے بڑے ڈائناسور جیسے ہاتھوں کو تھامتے ہوئے نہیں تھکتی۔ڈوین جانسن کی پوسٹ اور پیغام کو ان کے اکائونٹ پر 5 ملین سے زائد بار لائک کیا گیا جبکہ ہزاروں لوگوں نے کمنٹس بھی کئے۔

متعلقہ عنوان :