فیصل آباد،وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو50 فیصد رعایتی قیمت پر سمال سیڈڈ ڈرل،تھریشر فار آئل سیڈ کی فراہمی کا اعلان

جمعہ 19 فروری 2021 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2021ء) وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور مشینی زراعت کے فروغ کیلئے کاشتکاروں کو50 فیصد رعایتی قیمت پر سمال سیڈڈ ڈرل،تھریشر فار آئل سیڈ(کینولا) کی فراہمی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں سے26 فروری تک درخواستیں طلب کر لی ہیں۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ ایسے کاشتکار،مزارع،ٹھیکیدار جو12.5ایکڑ تک زمین اور کم ازکم50 ہارس پاور ٹریکٹر کے مالک ہوں درخواست دینے کے اہل ہوں گے تاہم زرعی رقبہ کی مشترکہ ملکیت کی صورت میں خاندان کا صرف ایک فرد سبسڈی سکیم کیلئے اہل ہو گاجبکہ درخواست گزار ایک یا ایک سے زائد زرعی آلات یا مشینری کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت کاشتکار کو حاصل کردہ زرعی آلات، مشینری 3 سال تک دوسرے کاشتکاروں کو کرایہ پردینے کی پابندی ہوگی نیزقرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں 15 یوم کے اندرمنظور کردہ فرم سے مجوزہ زرعی آلات یا مشینری کی بکنگ کروانا ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی آلات،مشینری کی الاٹمنٹ کے متعلق الاٹمنٹ کمیٹی، ناظم اعلیٰ زراعت(توسیع)کا فیصلہ حتمی ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکار کو شناختی کارڈ،ٹریکٹر کی رجسٹریشن بک،زرعی رقبہ اور فرد ملکیت کی تصدیق شدہ کاپی اور100 روپے کے اشٹام پیپر پر بیان حلفی درخواست کے ساتھ جمع کروانا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں کاشتکار درخواست فارم متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی دائریکٹر اور ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہو گی اورمکمل درخواستیں متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں 26 فروری 2021تک وصول کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کیلئے کاشتکار متعلقہ محکمہ زراعت کے دفتر میں دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :