سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کااعلان

منگل 23 فروری 2021 11:53

سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کااعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2021ء) سعودی عرب میں رواں تعلیمی سال آن لائن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم جاری رکھنے کی شاہی منظوری دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔