گلگت بلتستان کابینہ کا اجلاس،
محمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ فار ایڈونچر سپورٹس، ماونٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام ، بیوہ کو30لاکھ روپے امدا د دینے کی منظوری
منگل 23 فروری 2021 15:56
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ کوہ پیمائی سے وابستہ ایسے تمام ہمارے گمنام ہیروز جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ان سب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہمارے کوہ پیماؤں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور تربیت کو یقینی بنایا جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت گلگت بلتستان نے محمد علی سدپارہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے محمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ فار ایڈونچر سپورٹس، ماونٹئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ بنانے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ شکر تا پیچھو شاہراہ کی توسیع و مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔ کابینہ اجلاس میں محمدعلی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی کابینہ کی جانب سے صوبائی وزیر خزانہ جاوید علی منوا، مشیر قانون سہیل عباس اور مشیر خوراک شمس لون پر مشتمل کمیٹی محمد علی سدپارہ کے گھر جاکر ان کے ورثا سے اظہار ہمدردی کریں گے اور بہت جلد وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خود بھی محمد علی سدپارہ کے گھر جائیں گے اور ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی پیکیج کی منظوری دی گئی۔گلگت بلتستان کابینہ نے محمد علی سدپارہ کے نام سے منصوب ''محمد علی سدپارہ انسٹیٹیوٹ فار ایڈونچر سپورٹس، ماونٹئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دے دی "۔محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو قابلیت کے مطابق محکمہ سیاحت و کھیل گلگت بلتستان میں موزوں ملازمت دینے کا اعلان، محمد علی سدپارہ کو اعلیٰ سول ایواڈ کیلئے نامز دکیا گیا۔محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30لاکھ روپے مالی امداد دینے کی منظوری دی گئی۔\932مزید اہم خبریں
-
میر رضا قتل کیس؛ جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والے شخص کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے ملازمین کی سینیارٹی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
-
پی ڈی ایم اے نے صوبے میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے لیے انٹرن شپ پروگراموں کی اجازت محدود کر دی
-
افتخارگیلانی کو نون لیگ کشمیر کے صدر شاہ غلام قادرنے ووٹ نہیں دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
سرحد یونیورسٹی سے احتجاجی طلباء نکالے جانے کی خبریں غلط ہیں، کیمپس ڈائریکٹر
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.