سنٹرل پنجاب کا پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کا کامیاب دفاع
پی سی بی انڈر 16 نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
منگل 23 فروری 2021 18:54
عبید شاہد 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ اوپنر موسیٰ عظیم 34 اور راجہ بلاج 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ناردرن کے سعد مسعود نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی ٹیم ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر شمائل حسین 35 اورآلراؤنڈر عامر حسن 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔شیراز خان نے 29 اور محمد رفیق نے 23 رنز بنائے۔
سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمٰن اور اویس علی نے بالترتیب 34 اور 37 رنز کے عوض 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
(جاری ہے)
میچ میں عمدہ باؤلنگ کرنے پر فاسٹ باؤلر ابتسام الرحمٰن کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔
اُدھر عرفات احمد کوایونٹ کے 5 میچوں میں 312 رنز اور 9 وکٹیں حاصل کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سنٹرل پنجاب کے عبید شاہد 6 میچوں میں 116 کی اوسط سے 348 رنز بناکر ایونٹ کے بہترین بلے باز رہے۔ انہوں نے ایونٹ میں 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنائیں۔
سنٹرل پنجاب کے ابتسام الرحمٰن 6 میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کرکے سب سے بہترین باؤلر قرار پائے۔
وکٹوں کے پیچھے 8،8 شکار کرنے پر سنٹرل پنجاب کے التمش عباس اور سدرن پنجاب کے عدنان شاہد کو مشترکہ طور پر بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے احمد حسین کو ٹورنامنٹ میں 7 کیچز تھامنے پر بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (اے) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
دورہ آئرلینڈ سے قبل پاکستانی کھلاڑی مختصر تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.