بھنڈی توری کی سبز پری قسم بہترین پیداوارکی ضامن ہے،محکمہ زراعت

بدھ 24 فروری 2021 12:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2021ء) کاشتکار شاندار نتائج کی حامل بھنڈی توری کی قسم سبز پری کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جو دیگر اقسام سے زیادہ فی ایکڑ پیداوار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تیز رفتار بڑھوتری  اور ہرقسم کی بیماریوں کے خلاف بھر پور قوت مدافعت کی بھی حامل ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ عام حالات میں اگر درجہ حرارت 20ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو پھر بھنڈی توری کے بیج کا اگاؤ متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھنڈی توری کی بڑھوتری کیلئے 20سے30ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اچھے نتائج کاحامل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بھنڈی توری کی عام کاشت کیلئے اچھے اگاؤ والا 10سے20کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معیاری و منظور شدہ بیجوں کے استعمال سے کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔