متحدہ عرب امارات کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری

اماراتی محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کر دی، بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئے گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 فروری 2021 00:50

متحدہ عرب امارات کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 فروری2021ء) متحدہ عرب امارات کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک میں مقیم شہریوں کو ہفتے کے اختتام پر ٹھنڈے موسم اور بارش کی نوید سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)




اماراتی محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے جاری "یلو الرٹ" میں اگلے چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگلے 3 روز ملک کے کئی علاقوں میں ابر رحمت برسے گی، بارش کے باعث درجہ حرارت میں بھی کمی آئے گی۔