نارتھ کراچی کے صنعتکاروں کو معاشی ترقی میں اہم کردارکے باوجود بے یارومددرگار چھوڑ دیا گیا، فیصل معیز خان
مزدوروںکو فوائد پہنچانے کے لیے بھرپور کردار دا رکریں گے، ذکی احمد خان، تسنیم سعیدکاسوشل سکیورٹی کی اہمیت پر سیمینار سے خطاب
جمعرات 25 فروری 2021 15:30
(جاری ہے)
سیمینار سے ای ایف پی کے نائب صدر ذکی احمد خان، نیشنل پراجیکٹ کوآرڈنیٹر آئی ایل او تسنیم سعید، چیئرمین نکاٹی لیبر سب کمیٹی سید طارق رشید اور این کے آئی ڈی ایم سی کے سی ای او صادق محمد نے بھی خطاب کیا۔
اس موقع پر نکاٹی کے نائب صدر نعیم حیدر ، اراکین منیجنگ کمیٹی اور نکاٹی کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ نکاٹی کی لیبر سب کمیٹی کے چیئرمین سید طارق رشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوشل سکیورٹی کی اہمیت اور ضرورت سے انکار نہیں کیاجا سکتا تاہم اس کے قوانین پر نظر ثانی کی اشد ضرورت ہے ۔انہوںنے وزیر لیبر سندھ سعید غنی کے دورہ نکاٹی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی کے قوانین کو سہل اور آسان بنایا جارہا ہے تاکہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے ۔ نارتھ کراچی انڈسٹریل و مینجمنٹ کمپنی(این کے آئی ڈی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر صادق محمد نے کہا کہ اس طرح کے سیمینار کے انعقاد سے سوشل سکیورٹی سے متعلق آگائی فراہم ہو تی ہے۔ سوشل سکیورٹی حکومت ِ سندھ کا ایک بہترین ادارہ ہے تاہم کچھ خامیوں کودور کرنا ہوگا۔ نکاٹی نے ہر فورم پر سوشل سکیورٹی کے مسائل سے متعلق اپنی گزارشات پیش کیں اور امید ہے کہ جلد ان خامیوں پر قابو پالیا جائے گا۔ایمپلا ئرز فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی )کے نائب صدر ذکی احمد خان، نیشنل پراجیکٹ کوآرڈنیٹر انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن (آئی ایل او) تسنیم سعید نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سکیورٹی سے متعلق سیمینارکے انعقاد کا مقصد فیکٹر ی میں کام کرنے والے مزدور طبقے کو سہولیات فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں جس فورم پر بھی بات کرنے کی ضرورت ہوگی ہم اپنی بات پہنچائیں گے اورجہاں تک ممکن ہواسوشل سکیورٹی کے قوانین میںخامیاں دور کرنے میں بھرپور کردار دا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
-
پوری دنیا میں قیمتی زیورات چرانے والا چور نیویارک میں فلمی اندازمیں گرفتار
-
شیر افضل مروت آؤٹ، پی ٹی آئی کا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے نئے نام کا باقاعدہ اعلان
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.