سارہ کی اور والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پرحاضری

جمعہ 26 فروری 2021 23:58

سارہ کی اور والدہ امریتا سنگھ کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پرحاضری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2021ء) بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان اور ان کی والدہ امریتا سنگھ نے صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری دی۔ماضی کی خوبرواداکارہ امریتا سنگھ اپنی بیٹی و موجودہ اداکارہ سارہ علی خان کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جمعے کی مبارکباد بھی دی جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اور امریتا نے ماسک پہن رکھے ہیں۔خیال رہے کہ صوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کا 809 واں عرس بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہوا جس میں نامور شخصیات نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :