27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے، وزیر اطلاعات

پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سینیٹر شبلی فراز

ہفتہ 27 فروری 2021 13:41

27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ 27 فروری پوری پاکستانی قوم کی سربلندی اور سرفرازی کا دن ہے، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے شب خون مارنے والے دشمن کو دن میں تارے دکھائے اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔