سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ری ٹوئٹ ،تصویر میں سابق صدر کافی کمزور نظرآرہے ہیں

پیر 1 مارچ 2021 16:36

سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) سابق صدر اور آرمی چیف پرویز مشرف کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔تصویر اے پی ایم ایل کے آفیشل اکائونٹ سے جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جسے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے۔تصویر میں سابق صدر ویل چیئر پر موجود ہیں اور مسکرا رہے ہیں، تاہم تصویر میں وہ کافی کمزور نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف علاج کیلئے دبئی میں رہائش پذیر ہیں۔