احمد شاہ پکتین افغانستان کے پہلے فیلڈ ٹیسٹ امپائر بن گئے

منگل 2 مارچ 2021 14:18

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2021ء) احمد شاہ پکتین افغانستان کے پہلے فیلڈ ٹیسٹ امپائر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز افغانستان اور زمبابوے کےدرمیان  ابوظہبی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا۔

(جاری ہے)

44 سالہ پکتین نے 2017 میں انٹرنیشنل امپائرنگ میں قدم رکھا اور وہ اب تک 15 ون ڈے اور 20 ٹی- 20 انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں احمد شاہ پکتین پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار کے ساتھ فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ اس میچ میں افغانستان کے احمد شاہ درانی ٹی وی امپائر ہیں۔