فلسطینی تنظیموں کی جانب سے اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف میڈیا مہم

میڈیا مہم میں مذکورہ عدالتوں کی طرف سے سنائے جانے والے مجرمانہ فیصلوں کوختم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 4 مارچ 2021 14:36

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) فلسطینی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی فوجی عدالتوں کے خلاف میڈیا مہم چلائی شروع کی ہے۔ ان عدالتوں میں فلسطینی قیدیوں پر مقدمات چلائے جارہے ہیں۔ میڈیا مہم میں ان عدالتوں کی طرف سے سنائے جانے والے مجرمانہ فیصلوں کوختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات وسطی مغربی کنارے میں رام اللہ کے مغرب میں واقع اسرائیلی عوفرفوجی عدالت کے قریب منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئی۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی قیدیوں کے امور اتھارٹی کے علاوہ فلسطینی اسیران کلب اورالحق اداروں نے اسرائیلی فوجی عدالتوں سے نہتے فلسطینیوں کو دی جانے والی ظالمانہ سزائوں پرپابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

ضمیر فائونڈیشن برائے انسانی حقوق کی ڈائریکٹر سحر فرانسس نے کہا کہ اس مہم کا آغاز قیدیوں کے معاملے پر قانونی میدان میں تین دہائیوں تک کام کرنے کے بعد ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے اداروں نے قیدیوں کے معاملات کو نپٹانے سے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ وہ(فوجی عدالتیں)اسرائیلی قابض ریاست کے ہاتھ میں فلسطینیوں کو دبانے کے لیے ایک آلہ کار ہیں۔انہوںنے کہا کہ قابض حکام زیر حراست افراد کو ظالمانہ سزائیں دینے کے لیے فوجی عدالتوں عوفراور سالم کو استعمال کررہی ہیں۔اسیران کلب کے ڈائریکٹر قدورا فارس نے نام نہاد اسرائیلی فوج اور سویلین عدالتوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عدلیہ اور اسرائیلی حکومتوں کا فلسطینی عوام پر ظلم و ستم اور ظلم و ستم ڈالنا ہے۔

متعلقہ عنوان :