صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے،عبدالکریم
خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں کے لوگ فنی صلاحیت کے ساتھ ساتھ سے زیادہ محنتی بھی ہیں،معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت
جمعرات 4 مارچ 2021 21:30
(جاری ہے)
خیبرپختونخوا ملک میں تجارتی اور معاشی ترقی کادروازہ ہے جس کے ذریعے سنٹرل ایشیاء کے ممالک سے کاروبار کرنے کے سنہری موقعے موجود ہیں۔
حال ہی میں صوبائی حکومت نے صوبے کی نئے صنعتی پالیسی 2020 کی منظوری دی ہے جس کی بدولت سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور صوبے میں سرمایہ کاری اور بند صنعتی یونٹ کو چالو کرنے کے لیے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ صوبے میں معاشی بحالی اور عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے خیبرپختونخوا میں پہلی بار ٹریڈ اینڈ کامرس حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ صوبے میں سپیشل اکنامک زون اتھارٹی کاقیام بھی عمل میں لایا گیا اور اس کے علاوہ کوالٹی اور پالیسی سازی کے عمل میں بہتری لانے کے لئے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ سیل بھی قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، خیبرپختونخوا کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے قابل عمل سرمایہ کاری اور تجارتی مرکز بنانے کے لئے صوبائی حکومت اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے جبکہ بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ کاروبار میں آسانی کو یقینی بنائیں اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے جبکہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔آخر میں صوبائی حکومت کی طرف سے تمام غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ کو سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.