ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری

ہفتہ 6 مارچ 2021 18:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے کارروائی کرتے ہوئے 04 دکانوں اور 03 ریسٹورنٹس کو سیل کروایا۔

(جاری ہے)

تحصیل سٹی میں جے کے سیلون راوی روڈ، الطاف کیش اینڈ کیری، صابر سویٹس، فیملی ون ڈالر شاپ، رحمن تکہ شاپ، اے بی سی گرل کارنر اور بٹ برگر کو سیل کیا گیا۔ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔