بلوچستان میں کورونا سے ایک اورمریض جاں بحق ،تعداد201ہوگئی

صوبے میںکوروناوائرس کے مزید 8نئے کیس سامنے آئے،متاثرہ افراد کی تعداد19114ہوگئی

ہفتہ 6 مارچ 2021 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2021ء) بلوچستان میں کورونا وائرس سے مریض ایک شخص جاں بحق ہوگیا ابتک کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد201ہوگئی ہے جبکہ صوبے میںکوروناوائرس کے مزید 8نئے کیس سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو کوکوئٹہ سے کورونا وائرس کے 7جبکہ پشین سے ایک کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک متاثرہ افراد کی تعداد19114ہوگئی ہے جن میں سے مزید13افراد صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 18804ہوگئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی109فعال مریض زیر علاج ہیں جبکہ 3مریضوں کو ہائی آکسیجن فلو رپر رکھا گیا ہے صوبے میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص انتقال کرگیاجسکے بعدابتک جاںبحق ہونے والوں کی تعداد201ہوگئی ہے۔