پنجاب حکومت کو’’ بھٹو بچہ پار ٹی ‘‘ سے کو ئی خطرہ نہیں‘تر جمان پنجاب حکومت

اپوز یشن جماعتو ں کی استعفیٰ اورلانگ مارچ سیا ست’’ خود سیا ست کی نظر‘‘ ہوچکی ہے‘ ڈاکٹر شاہد صد یق

پیر 8 مارچ 2021 12:45

پنجاب حکومت کو’’ بھٹو بچہ پار ٹی ‘‘ سے کو ئی خطرہ نہیں‘تر جمان پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ پنجاب حکومت کو’’ بھٹو بچہ پار ٹی ‘‘ سے کو ئی خطرہ نہیں، عمران خان کیخلا ف چلنے والی اپوز یشن کی تحریک نا کام ہو چکی پنجا ب میں بھی اپوز یشن کو کچھ نہیں ملے گا، اپوز یشن جماعتو ں کی استعفیٰ اورلانگ مارچ سیا ست’’ خود سیا ست کی نظر‘‘ ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کے خلا ف تحریک چلانے والے اپنے تمام سیا سی حر بے استعمال کرنے کے بعد ’’مٹی پا ئو‘‘ فارمو لالے کواپنا کر پتلی گلی سے فرارہو نے کی کو شش کررہے ہیں وزیراعظم عمرا ن خان کو اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد اپوز یشن کی بچی کھچی سیا ست کا بھی جنازہ نکل چکاہے۔ انہو ں نے کہاکہ پیپلزپارٹی پنجاب کو فتح کرنے کی خوا ب دیکھنا چھو ڑ دے کیونکہ پیپلز پار ٹی کے ’’ پلے‘‘ کچھ نہیں مسلم لیگ(ن) کا کندھا استعما ل کر کے پنجاب حکومت کیخلا ف عدم اعتماد لانے کی با تیں کرنے والے ’’ بھٹو بچہ پار ٹی‘‘ عدم اعتماد لانے سے پہلے اپنی اردو کو در ست کر ے۔

و فا قی اور پنجا ب حکومت کیخلا ف تحریک عدم اعتماد لانے والو ں کی تمام حسر تیں ان کے دل ہی دل میں دم تو ڑ جائیں گی اور حکومت اپنی آئینی مد ت پوری کرے گی۔

متعلقہ عنوان :