خواتین کا عالمی ڈے پرخوش طریقے سے منایا گیا

پیر 8 مارچ 2021 12:45

خواتین کا عالمی ڈے پرخوش طریقے سے منایا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2021ء) خواتین کا عالمی ڈے پرخوش طریقے سے منایا گیا جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔زرائع کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی خواتین ڈے بھرپور طریقہ سے منایا گیا جس میں خطاطی و تصویری نمائش ،مشاعرے،موسیقی کے پروگراموں کا انعقاد جاری رہا۔جبکہ سرکاری طور پر منعقدہ تقریب میں سماجی،رفاعی خدمات سر انجام دینے والی خواتین میں اسناد اور شیلڈیں تقسیم کی گئیں اور خواتین کے کردار پر سیمنار اور تقرری مقابلے ہوئے اور کہا گیا کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی خدمات پر خراج تحسین پیش کر کے اس کے بارے آگاہی ہے۔

عالمی خواتین ڈے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا جس کے ذریعیکسی نے بیوی کے حق پر بات کی تو کوئی ماں کے حق میں بول پڑا تو کسی نے بہنوں کو جائیدادوں میں حصہ دینے اور بچیوں کی بروقت شادی اور ان کا حصہ دینے کی بات کی۔

(جاری ہے)

اس دن کی اہمیت بارے بتایا گیا 8 مارچ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منا کر خواتین کی خدمات کا اعتراف ہے جس کے لئے ریجن کے چاروں اضلاع میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جن میں مختلف اہم پوسٹوں پر خواتین افسران کی خدمات اور ان کے کردار اہمیت بیان کر کے خواتین کو بھرپور حقوق دینے اور ان کو اپنے شانہ بشانہ رکھنے کے موضوع پر خطاب کئے گئے۔