سانگلہ ہل میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے دوکانداروں نے ایک بازار میں چھ، چھ ریٹ مقرر کر دئیے

بدھ 10 مارچ 2021 14:16

سانگلہ ہل میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے دوکانداروں نے ایک بازار میں ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2021ء) سانگلہ ہل میں مرغی کے گوشت کو پر لگ گئے دوکانداروں نے ایک بازار میں چھ، چھ ریٹ مقرر کر دئیے۔مرغی کا گوشت 400روپے فی کلو فروخت کرنے لگے انتظامیہ نے بھی گراں فروشوں کے آگے چپ سادہ لی۔تفصیل کے مطابق مقامی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث چکن فروخت کرنے والے دوکانداروں نے اپنے اپنے ریٹ ہی مقرر کر ردئیے سبزی منڈی ،کوہلو والا بازار ،کمیٹی بازار،نئی آبادی،اقبالپورہ،حمید نظامی روڈمیںدوکاندار اپنی من مانیاں کرنے لگے کوہلو والا بازار میںپولٹری فارم میں مرنے والی مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف۔

ایک ہی بازار میں 330سی400روپے کے درمیان دوکانداروں نے 6,6ریٹ مقرر کر کے فروخت کر رہے ہیں جو عوام کی قوت خرید سے باہر ہے دوکانداروں کی خود ساختہ مہنگائی نے خریداروں کے ہوش اڑا دئیے جبکہ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ پولٹری فارمز میں مرغی کی قلت کے باعث گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے شہریوں کے مطابق دوکاندار ایک کلو گوشت کی قیمت لے کر ہزار گرام کی بجائے 900گرام گوشت خریدار کے ہاتھ میں تھما دیا جاتا ہے جبکہ سو گرام گوشت کی صفائی کے نام پر کاٹ کاٹ لی جاتی ہے جبکہ دیگر قصابوں نے بڑے گوشت کی قیمت بڑھا کرساڑھی400روپے کلو اور چھوٹے گوشت کی قیمت ایک ہزار روپے کلو کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جو انتظامیہ کی غفلت کا منہ بولتاثبوت ہے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے خود ساختہ مہنگائی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :