برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی

جمعرات 11 مارچ 2021 11:46

برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مارچ2021ء) برائلر مرغی کے گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، فی کلو گوشت میں مزید 6 روپے کمی کردی گئی جبکہ فارمی انڈے فی درجن 2 روپے مزید مہنگے ھوگئے تفصیلات کے مطابق شہریوں کے لئے اچھی خبر آگئی، برائلر مرغی کا گوشت پھر سستا ہوگیا، فی کلو کی قیمت میں 6 روپے کی کمی ہوئی جس پر گوشت 344 روپے سے کم ہو کر 338 میں فروخت ہورہا پے جبکہ فارمی انڈے فی درجن 2 روپے مزید مہنگے ہوئے، گزشتہ روز برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کی کمی ہوئی تھی، ریٹ 365 روپے سے کم ہو کر 352 کا فی کلو تھا۔

دو دنوں برائلر کیگوشت کی قیمت میں 19 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 235 روپے جبکہ پرچون ریٹ 243 روپے فی کلو مقرر تھا، گرمی شروع ہونے کے باوجود فارمی انڈے فی درجن 2 روپے مزید مہنگے ہو ئے جس پر سرکاری ریٹ 160 روپے فی درجن تھا جبکہ انڈوں کی پیٹی 4680 روپے کی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مرغی کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا،عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا.جسٹس شاہد جمیل خان نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار نے پنجاب حکومت،سیکرٹری لائیو سٹاک سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مرغی کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہھ مرغی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مرغی کا گوشت عام شہری کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے ۔

حکومت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،پنجاب حکومت کا اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کنٹرول نہیں ,درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت مرغی کی قیمتوں میں کمی کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دے۔