کے ایم سی یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول گرلز باسکٹ بال ایونٹ (کل)ہوگا

پیر 22 مارچ 2021 17:39

کے ایم سی یوم پاکستان اسپورٹس فیسٹیول گرلز باسکٹ بال ایونٹ (کل)ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2021ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل 23 مارچ یوم پاکستان کے مبارک موقع پر انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر کے ایم سی کے تعاون سے باسکٹ بال میلہ سجے گا ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان کے مطابق 4 گرلز ٹیمیں ایک روزہ ٹورنامنٹ میں جو کی4 بجے شام شروع ہوگااس میں حصہ لینگی ان ٹیموں کے نام محترمہ فاطمہ جناح الیون ،بیگم رعنالیاقت علی خان الیون ،محترمہ بے نظیربھٹوالیون اور رتھ پاو الیون کے نام سے منصوب کئے گئے ہیں جبکہ بوائز فیسٹیول میچ جوکہ 6 بجے شام شروع ہوگا اسکی دونوں ٹیموں میں کراچی کے نامور کھلاڑی حصہ لینگے ان کے نام چوہدری رحمت علی الیون اور مولوی فضل الحق الیون کے نام سے منصوب کئے گئے ہیں اس موقع پر تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پاکستان رینجر ز 44 ونگ کے کرنل کمانڈنٹ وقاص قریشی مہمان خصوصی ہونگے جبکہ صدر تقریب میٹرو پولیٹن کمشنر افضل زیدی ہونگے آج کے دن کا آخری ایونٹ جوکہ شام7 بجکر30 منٹ پر ہوگا وہ ملک شاہد حامد شہیدباسکٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل ہوگا جس کی مہمان خصوصی ملک کی سابق نامور بیوریوکریٹ محترمہ شہناز شاہد ہونگی اس موقع پر DIGP سی ٹی ڈی عمر شاہد سول و فوجی افسران اور کھیلوں کی نامور شخصیات شرکت کرینگی۔