اماراتی فارماسوٹیکل کمپنی ملک میں چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین تیار کرے گی

سائنو فارم کی کورونا ویکسین کا نام متحدہ عرب امارات میں ”حیات ویکس“ ہوگا.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 مارچ 2021 13:00

اماراتی فارماسوٹیکل کمپنی ملک میں چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین ..
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2021ء) اماراتی فارماسوٹیکل کمپنی ملک میں چین کی سائنو فارم کورونا ویکسین تیار کرے گی، دونوں ملکوں کی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت سائنو فارم کی کورونا ویکسین کا نام متحدہ عرب امارات میں ”حیات ویکس“ ہوگا.

(جاری ہے)

چین نے مشرق وسطی میں کورونا ویکسین بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کو منتخب کیا ہے ابوظہبی کے نئے پلانٹ میں سائنوفارم ویکسین کی خوراکیں تیار کی جائیں گی.

اماراتی کمپنی کے مطابق معاہدے کے تحت اپریل سے ویکسین بنانے کا عمل شروع کردیا جائے گا ابوظہبی پلانٹ میں ویکسین کی تیار ہونے والی خوراکوں کی تعداد سے متعلق تفصیل نہیں بتائی گئی دونوں ملکوں کے حکام کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے متحدہ عرب امارات کے بیجنگ کیساتھ تعلقات کو تقویت ملے گی.