Live Updates

نیب نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں بھی جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی

جمعرات 1 اپریل 2021 23:51

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2021ء) نیب نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں بھی جلد مقرر کرنے کی درخواست دائر کردی۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دو الگ الگ درخواستیں دائر کی گئیں۔

(جاری ہے)

نیب کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں آخری دفعہ 9 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہوئی،ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کیپٹن صفدر کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں ، نیب نے جواب تیار کر لیا ہے عدالتی معاونت کے لیے تیار ہیں۔

نیب کے مطابق سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے ، ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیں بھی میگا کرپشن سے متعلق ہیں۔ نیب کے مطابق انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے جلد سماعت کی جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات