حضرت مخدوم سرور نوح کی زندگی انسانیت کی خد مت میں گزری ہے اور آپ کا خاندان مذہبی اور تعلیمی اعتبار سے عظیم گھرانہ ہے ، ڈاکٹر فتح محمد مری

جمعرات 8 اپریل 2021 00:40

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) ٹنڈوالہیار کے نامور ادیب ریا ض عمرانی کی جانب سے حضرت سرور نوح کی زندگی پر ایک کتاب کومر تب کر کے شائع کی اس کتاب کی رونمائی تقریب آواز آدب فورم ٹنڈوالہیار اور ھوا آرٹس ویلفیئر ایسوی ایشن کی جانب سے ایک شاندار اور پر وقار تقریب سندھ زرعی یو نیورسٹی ٹنڈوجام کے ریسٹ ہاوس میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خاص سند ھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھی اس موقعے پر سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح محمد مر ی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ آج کی تقر یب رونمائی جس کتاب کی ہو رہی ہے وہ اپنے دور میں ایک بڑی روحانی شخصیت کے مالک تھے حضرت مخدوم سرور نوح کی زندگی انسانیت کی خد مت میں گزری ہے اور آپ کا خاندان مذہبی اور تعلیمی اعتبار سے عظیم گھرانہ ہے اس گھرانے سے مخدوم طالب المولا،مخدوم امین فہم ،مخدوم جمیل الزمان جیسے انسان اس خاندان میں جنم لے چکے ہیں اور آج بھی اس خاندان کی سندھ میں بڑی اہمیت اور حیشیت موجود ہے انھوں نے کہا آج ہمیں مخدوم سرور نوح کے پیغام کو سندھ کے نوجوانوں میں عام کر نے کی اسد ضرورت ہے جبکہ اس کتاب کو مرتب کر نے والے رائٹر ریاض عمرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخدوم سرور نوح کا خاندان ایک صدی قبل سندھ کے شہر ہالا آئیے اور اس شہر کے مخدوم نعمت اللہ کے فقیر نے بشارت نے دی کہ بہت جلد مخدوم سرور نوح ظاہر ہو نگے دیگر مقر رین نے کہا کہ مخدوم خاندان ایک ؑظیم گھرانے کے طور پر پہچانا جا تا ہے اس موقعے پرڈاکٹر محمد اسمائیل کنبر،محمد اقبال عمرانی،حاجی خان ،محمد سہتو، پیر نوید شاہ غلام نجم الدین قر یشی، عبدالحمید عباسی ڈاکٹر جان محمد مری، مٹھل جسکانی، محمد بچل میمن، اسرار لغاری، عنایت اونٹر سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ سند ھ میں جد ید کافی غزل کے شاعر مخدوم طالب الموالامخدوم امین فہیم گزرے ہیں اور مخدوم امین فہیم کا پاکستان پیپلز پارٹی میں میں اہم کر دار رہاہے جو آج بھی مخدوم جمیل الزمان کی شکل میں موجود ہے ۔