سپر سٹار بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں‘ جاوید شیخ

اگر آج لوگ جاوید شیخ کو جانتے ہیں تو اس مقام تک پہنچنے کیلئے کئی دہائیاں لگی ہیں ‘ سینئر اداکار و ہدایتکار

جمعہ 9 اپریل 2021 13:19

سپر سٹار بننے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2021ء) سینئر اداکار و ہدایتکا رجاوید شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں آنے والا راتوں رات سپر سٹار بننے کے خواب تو دیکھتا ہے لیکن حقیقت میں اس کے لئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ شوبز میں نام او رمقام پیدا کرنے کے لئے دن رات محنت کرنا پڑتی ہے اور تب جا کر کوئی فنکار اپنی شناخت بنا تا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آج لوگ جاوید شیخ کو جانتے ہیں تو اس مقام تک پہنچنے کے لئے کئی دہائیاں لگی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواب دیکھنا اچھی بات ہے لیکن ان کی تعبیر کے لئے محنت او رلگن سے غیر معمولی کام کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے فنکاروں میں سیکھنے کی جستجو ہوتی تھی لیکن آج کے فنکار وں کے رویے سے ایسا لگتا ہے جیسے انہیں سب کچھ پتہ ہے اور انہیں مزید سیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

متعلقہ عنوان :