پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ چودہ کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری

پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ چودہ کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری ،منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جائیگی پنجاب یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر میں بیچ چودہ کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 9 اپریل 2021 15:44

پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ چودہ کیلئے داخلوں ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) پنجا ب یونیورسٹی میں قائم ای روز گار سنٹر میں بیچ چودہ کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری ،منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جائیگی پنجاب یونیورسٹی میں قائم ای روزگار سنٹر میں بیچ چودہ کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

جس کے مطابق ضلع جہلم کے طلبا و طالبات سے درخواستیں طلب کی جائنگی ۔

(جاری ہے)

جہلم پنجاب یونیورسٹی اور باقی تمام کالجز میں زیرِ تعلیم سال آخر کے طلبا و طالبات بھی ای روزگار پروگرام کے لیے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے سولہ سالہ تعلیم اور پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے جبکہ عمر کی بالائی حد پنتیس سال اور کورس کا دورانیہ تین ماہ ہے ۔ منتخب طلبا و طالبات کو ای روزگار پروگرام کے تحت فری لائنسنگ کی تربیت دی جا ئے گی جس کے بعد وہ گھر بیٹھ کر انٹرنیٹ سے اپنی صلاحیتوں کے مطابق با عزت روزگار کما سکتے ہیں۔ درخواستیں آن لائن جمع ہوں گی۔ طلبہ ای روزگار کی ویب سائٹ پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے آپ رابطہ کر سکتے ہیں۔