جرمنی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی

اس وقت کووڈ انیس کے 4.581 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں زیر علاج ہیں،جرمن حکام

پیر 12 اپریل 2021 15:00

جرمنی میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13,245 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اسی دوران کووڈ انیس کے سبب 99 اموات بھی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک جرمنی میں کورونا انفیکشنز کی مجموعی تعداد 3,011,513 ہو گئی ہے جبکہ یہ وائرس اب تک یہاں 78,500 افراد کی جان لے چکا ہے۔ جرمنی اس وقت کورونا کی تیسری لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ جرمن طبی حکام کے مطابق اس وقت کووڈ انیس کے 4.581 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :