رمضان کے چاند کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منائیں گے، چیئر مین رول ہلال کمیٹی

پیر 12 اپریل 2021 16:21

رمضان کے چاند کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کلمنگل کو پشاور میں ہوگا۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ اور ایک ہی دن عید منائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر سائنسی اداروں کو کمیٹی کامستقل ممبر بنا دیا۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کے مطابق مفتی شہاب الدین پوپلزئی سمیت تمام علمائ نے بھائی چاریکی فضا قائم کی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 13 اپریل کو لاہور شہر میں مطلع صاف رہے گا جس کی وجہ سے رمضان کا چاند باآسانی دیکھا جا سکے گا۔